اہم خبریں

عمران خان نےکہامائنزبل کےحوالےسےکےپی کی اعلیٰ قیادت ملاقات کرے،فیصل چودھری

پشاور ( اے بی این نیوز   )رہنماپی ٹی آئی فیصل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کےساتھ ہماری محبت اورعقیدت ہے۔ بانی پی ٹی آئی سےمجھ سمیت5لوگوں نےملاقات کی۔ نوازشریف کیساتھ روانہ50سے60لوگ ملتےتھے۔
بانی پی ٹی آئی کواپنی فیملی سےملنےنہیں دیاجاتا۔ علیمہ خان نےبڑی تکلیف میں آج بات کی۔ بشریٰ بی بی کی بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جاتی۔ بشریٰ بی بی کی فیملی کوبھی ملاقات کیلئےروکاہواتھا۔
بانی نےکہامائنزبل کےحوالےسےکےپی کی اعلیٰ قیادت ملاقات کرے۔ وہ اےبی این کےپروگرام’’بدلو‘‘میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواحکومت کی اعلیٰ قیادت کابانی سےملناضروری ہے۔
ایسانہیں ہوسکتاگن پوائنٹ پرصوبےپردباؤڈالاجائے۔ بانی نےکہاجس کوبھی موقع ملے وہ ملاقات کیلئےآئے۔ سیاسی رفقاکی ملاقاتیں میری وجہ سےہوئیں۔ بانی پی ٹی آئی نےسختی سے ایک دوسرےکیخلاف بیان بازی سےمنع کیا۔
پارٹی کےبڑےآپس میں لڑیں گےتوڈسپلن کاکیابنےگا۔ بیرسٹرگوہرسےبات کرناآسان ہے سخت بات بھی سن لیتےہیں۔ حکومت کی جانب سےسوشل میڈیاپرپابندیاں لگائی گئیں۔ بانی عوام کےدلوں میں بستےہیں ان کانظریہ پسند کیاجاتاہے۔
ملک میں کوئی تحریک پی ٹی آئی کےبغیرنہیں چل سکتی۔ حکومت چاہتی ہےبانی پی ٹی آئی کابیانیہ کسی صورت باہرنہ آئے۔ بانی کوکہااسٹیبلشمنٹ کےحوالےسےآپ کی بات پرجےیوآئی کوتحفظات ہیں۔
بانی نےکہاملک کی خاطرسب کواکٹھاہونےکےبارےمیں بات کی۔ بانی نےکہامیں نےڈیل کرنی ہوتی تو2سال پہلےکرلیتا۔
مزید پڑھیں :عمران خان بار بار سیاسی راہنمائوں سے ملاقات کا تقاضا کر رہے ہیں،ہم بہنوں کو بھی نہیں ملنے دیا جارہا،علیمہ خان

متعلقہ خبریں