اہم خبریں

اپریل 2025 کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز)اوگرا نے اپریل 2025 کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔ سوئی نادرن صارفین کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 4.08 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اوگرا کے مطابق
سوئی سدرن صارفین کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 1.06 فیصد کمی۔ سوئی نادرن کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی 52 سینٹ تک مہنگیکر دی گئی۔ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو 13 سینٹ تک سستیکر دی۔
سوئی نادرن کیلئے ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو نئی قیمت 12.58 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو نئی قیمت 12.59 ڈالر مقرر کی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رواں ماہ یکم اپریل سے ہوگا۔
مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ناقابل یقین کمی،جانئے فی لٹر کتنے کا ملے گا

متعلقہ خبریں