اہم خبریں

بہنوں کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی اورلوگ دندناتے ہوئےاندرچلےگئے ، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہنے اےبی این کےپروگرام’’سوال سےآگے‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ملاقات کےحوالےسےمیں نے6نام دیئےتھے۔ ہمارےساتھ ایسایہ دوسری بارہواہے۔
کل ملاقات کی کوشش کی توپولیس نےبندوقیں تان لیں۔ پولیس اہلکارایسےجمع ہوگئےجیسےکوئی بینک لوٹنےجارہاہوں۔ پچھلے3ہفتوں سےہمارےساتھ ایسارویہ رکھاجارہاہے۔ امیدکرتےہیں پارٹی کےلوگ ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔
عدالت کےواضح احکامات کےباوجودہماری ملاقات نہیں کرائی گئی۔ بانی پی ٹی آئی نےملاقات کرنےکالائحہ عمل خوددیا ہے۔ بہنوں کی ملاقات نہیں ہوئی اورلوگ دندناتے ہوئےاندرچلےگئے ۔
بانی ہمیشہ کہتےہیں جن کانام لسٹ میں نہیں کیوں ملاقات کیلئےآتےہیں۔
جونام ہم دیتےہیں ان کی بانی پی ٹی آئی کیساتھ ملاقات نہیں کرائی جاتی۔ عوام با نی پی ٹی آئی کےساتھ کھڑی ہے۔ تعظیم اس کی ہوگی جوبانی کےنظریے کےساتھ کھڑاہوگا ۔ پارٹی کےاندرکوئی نظریاتی تفریق نہیں ہے۔
اس بات کواتنابڑااختلاف نہیں سمجھتاجماعتوں میں ایساہوتاہے۔ جب بانی کی بہنوں کوملنےنہیں دیاگیاتوکسی کوملاقات نہیں کرنی چاہیےتھی۔ اسٹیبلشمنٹ سےہمارےکوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔
چاہتےہیں آئین وقانون کےمطابق فیصلےکیےجائیں۔ بانی سےمیری اوربہنوں کی ملاقات ہوجائےتوصورتحال واضح ہوگی۔ نیازاللہ نیازی بانی کےترجمان ہیں جوبات وہ کریں گے وہ مستندہوگی۔ ملاقاتوں سےمتعلق علی ظفرنےجوبات کی وہ غلط ہے۔
اعظم سواتی کوکیااختیاردیاگیاہےکہ نہیں جلدپتہ چل جائےگا۔ سندھ کےعوام پانی کےمعاملےپرپریشانی کاشکارہیں۔ عوام کےحقیقی نمائندے پارلیمنٹ میں موجودنہیں ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سےکل ملاقات ہوجاتی توصورتحال واضح ہوتی۔ عدالت جاکربات کریں گےبانی سےملاقات کیلئےکیوں روکاجارہاہے۔
بانی سےملاقاتوں کےمعاملہ پراسلام آبادہائیکورٹ جائیں گے۔ بہنوں کادھرناختم کرنےکیلئےاپنےلوگوں نےدباؤڈالا۔ قانون سازی کےحوالےسےجوبات کی جارہی ہے وہ وفاق کےمنافی ہے۔ نیشنل سیکیورٹی کونسل میٹنگ کےحوالےسےکہاتھابانی سےملاقات کرادیں۔
چاہتےتھےاتنی اہم میٹنگ میں عوامی نمائندوں کوبھی بلایاجائے۔ میٹنگ میں40یا42لوگ بیٹھ کراتنااہم فیصلہ نہیں کرسکتے۔ ہم نےکہاتھاقانون سازی کےحوالےسےمسودہ کوپڑھ کرفیصلہ کریں گے۔ حکومت سےکہاتھااتنےاہم معاملے پرہماری بانی سےملاقات کرائی جائے۔ بانی پی ٹی آئی سےملاقات کامطالبہ آئین وقانون کےمطابق کررہےتھے۔ امیدہےکل بانی سےملاقات ہوگی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائےگی۔
مزید پڑھیں :عمران خان جب بھی احتجاج کی کال دیں گے ،ورکرز اور رہنما تیار ہیں، جنید اکبر

متعلقہ خبریں