اہم خبریں

عمران خان نے کہا ہرجماعت میں مسائل ہوتے ہیں اندرونی طورپر حل کریں،علی ظفر

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ کل ملاقات کے حوالے سے جو الزامات لگائے گئے ان پر مجھے افسوس ہوا۔ ملاقات کرنے سے کوئی غدار نہیں ہوجاتا۔ ایسے الزامات لگانے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
میں نے کبھی کسی کے خلاف بات نہیں کی اور نہ کروں گا۔ ہم ساتھی ہیں،کوئی شکایت ہو تو اس بندے کو فون کرلیں۔ ہر کوئی اچھی نیت سے کام کررہا ہے،بانی کی خاطر قربانیاں دے رہا ہے۔
ناراضی ،شکایات اپنی جگہ ،اس کے حل کا طریقہ بات چیت ہے۔
جو کہا گیا مجھے کسی سے کوئی شکایت نہیں ،افسوس ہے۔ پاکستان تحریک انصاف میں شکایات سیل موجود ہیں۔ بانی نے کل کہا ملاقاتوں کی اجازت نہ ملنے پر سپریم کورٹ میں کیس کروں۔
بانی نے کہا ہرجماعت میں مسائل ہوتے ہیں اندرونی طورپر حل کریں۔
مزید پڑھیں :یہ استحقاق کسی کانہیں جوہمیں بتائےکس نےملناہے کس نےنہیں،صاحبزادہ حامدرضا

متعلقہ خبریں