اہم خبریں

امریکی صدر کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام،کیے گئے وعدے پورے کررہے ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن ( اے بی این نیوز       )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام۔ سفیر پاکستان رضوان سعید شیخنے امریکی صدر کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر میں شرکت کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلم ووٹرز سے اظہار تشکر۔ صدر ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ
مسلم کمیونٹی کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کررہے ہیں۔ مجھے منتخب کرنے پر آپ کا شکریہ میں آپ کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ مشرق وسطی میں پائیدار امن کیلئے بھرپور سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ افطار کی یہ روایت خوشیاں بانٹنے اور امن کا پیغام دیتی ہے۔ ہم دنیا میں امن چاہتے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم امریکیوں کی جانب سے ملنے والی حمایت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان لاکھوں مسلمان امریکیوں کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے 2024 کے صدارتی انتخابات میں ریکارڈ تعداد میں ہماری حمایت کی۔انہوں نے کہا کہ مسلم کمیونٹی نومبر میں ہمارے ساتھ تھی اور جب تک صدر ہوں آپ کے ساتھ رہوں گا۔

عشائیہ کے دوران، ٹرمپ نے رمضان کی روح پر بھی روشنی ڈالی اور مسلمانوں کی لگن کا ذکر کیا جو مقدس مہینے میں فجر سے شام تک روزہ رکھتے ہیں۔صدر نے مشرق وسطیٰ میں اپنی انتظامیہ کی سفارتی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔ٹرمپ نے ہر ایک کے لیے روشن مستقبل کی تعمیر کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں کوئی ہے جو آپ سے پیار کرتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ مسلمان ہر رات غروب آفتاب کے وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں اور افطار کرتے ہیں۔ اس نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ ایسے ہی آج رات افطار کا انتظام ہے اور امید ہے آپ کو پسند آئے گا۔امریکی صدر کا پاکستانی سفیر کی موجودگی پر اظہار تشکر۔افطار ڈنر میں مختلف مسلم ممالک کے سفیروں اور امریکہ میں مقیم مسلم کمیونٹی کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔ صدر ٹرمپ نے پاکستانی سفیر کی موجودگی پر اظہار تشکر بھی کیا۔تقریب کے بعد صدر ٹرمپ نے سفیروں سمیت کئی مہمانوں سے مختصر ملاقات اور مختصر گفتگو بھی کی۔
مزید پڑھیں :عمران خان سےبچوں کی بات کرانے کا فیصلہ،وکلاء ٹیم کو عدالتی احکامات لیکر جیل کے اندر جانے کی اجازت نہ مل سکی

متعلقہ خبریں