اہم خبریں

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں حکوت10 بار بھی دعوت دے گی تو شرکت نہیں کریں گے ، جنید اکبر

اسلام آ باد(اے بی این نیوز       )پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبرنے اے بی این سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں حکوت10 بار بھی دعوت دے گی تو شرکت نہیں کریں گے۔
حکومت پہلے فیصلہ کر لے کہ ہمیں پولیٹکل ورکر مانتے ہیں یا دہشت گرد ۔ بانی پی ٹی آئی کا بیانیہ ہی سب کا بیانیہ ہے۔ تحریک انصاف کی لیڈر شپ اور پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ایک پیج پر ہیں ۔
بانی پی ٹی آئی سے ملنےکیلئے کچھ لوگوں کو اجازت ملتی ہے کچھ کو نہیں۔
2 ہفتوں سے مجھے بھی نہیں ملنے دیا گیا۔ عدالتی حکم کے باوجود پولیٹکل لوگوں کو بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا جاتا ۔ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ گرینڈ الائنس ہماری خواہش ہے ضروت نہیں۔

مزید پڑھیں :خیبرپختونخوا میں امن وامان کی بحالی کیلئے صوبائی ایکشن پلان تیار

متعلقہ خبریں