اہم خبریں

ٹیکس، توانائی اور سرکاری اداروں سے متعلق اصلاحات جاری رکھیں گے،وزیر خزانہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز       )وزیر خزانہ کا آئی ایم ایف پروگرام پر سختی سے کاربند رہنے کا عزم۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس، توانائی اور سرکاری اداروں سے متعلق اصلاحات جاری رکھیں گے۔ باؤفورم برائے ایشیا کے سالانہ اجلاس میں محمد اورنگزیب کی شمولیتی تجارت کیلئے عالمی اتحاد کی تشکیل کی تجویز۔
کہا ترقی پذیر ممالک کو اجتماعی طور پر منصفانہ تجارتی اصولوں اور عالمی مالیاتی اداروں میں بہتر نمائندگی کیلئے اتحاد بنانا چاہیے۔ معاشی ترقی میں رکاوٹ بننے والے قرض کے بحرانوں کو روکنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان۔ جیسے بہت سے ترقی پذیر ممالک۔ ایسی عالمگیریت کا ماڈل چاہتے ہیں جو منصفانہ تجارت۔ پائیدار ترقی۔ اور منصفانہ مالیاتی نظام کو فروغ دے۔

مزید پڑھیں :گوشوارے جمع نہ کرانے پر قومی وصوبائی اسمبلی کے 24 سابق ارکان نااہل

متعلقہ خبریں