اہم خبریں

افریقہ اسمگل ہونے والی 5.6 ملین ٹراماڈول گولیاں ضبط، مالیت 2.8 ارب روپے

کراچی( اے بی این نیوز   ) کراچی کسٹمز کی بڑی کامیابی! افریقہ اسمگل ہونے والی 5.6 ملین ٹراماڈول گولیاں (2.8 ارب روپے مالیت) ضبط۔ تولیے کی آڑ میں سیریلون برآمد کی جانے والی 56 لاکھ گولیاں کسٹمز انفورسمنٹ نے گرین چینل کے باوجود پکڑ لیں۔

ڈپٹی کلکٹر رابیل کھوکر کی رِسک پروفائلنگ نے افریقہ بھیجے جانے والے کنٹینر میں منشیات کی نشاندہی کی۔ اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے فوری کارروائی کی۔ 2.8 ارب روپے کی ضبطگی، QICT پورٹ سے بحری جہاز پر چڑھنے سے پہلے ٹراماڈول ٹیبلٹس والا کنٹینر روک لیا گیا۔ GD میں “تولیہ” دکھایا گیا، مگر سامان منشیات نکلا۔

2025 کی دوسری بڑی کارروائی، کراچی کسٹمز نے فروری میں 10 ارب روپے کی ٹراماڈول ضبط کی تھی۔ اب نئی کامیابی پر عملہ کو خراج تحسین۔ ملزمان کی تلاشی، کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، احمد ٹریڈنگ کے گڈز ڈیکلریشن کو غلط ثابت کیا گیا۔ گرفتاریاں جاری۔

کلکٹر معین الدین وانی کا بیان،انفورسمنٹ ٹیم کی بہادرانہ کارروائی سے منشیات کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب۔ اسمگلرز کے خلاف مزید اقدامات ہوں گے۔ ٹراماڈول ڈریپ کی جانب سے کنٹرول شدہ دوا، نشہ آور ہونے کی وجہ سے پاکستان اور افریقہ میں اس کی اسمگلنگ پر سخت پابندیاں ہیں.

مزید پڑھیں :افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے،گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

متعلقہ خبریں