اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پا نی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ اس پر کو ئی سمجھو تہ نہیں ہو سکتا ۔ چیئر مین پیپلز پا رٹی بلا ول بھٹو کی صحا فیوں سے گفتگو۔ کہا پانی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی خاموشی کا بیانیہ سفید جھوٹ ہے ۔ ۔ پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس نے اس ایشو کو اٹھایا ۔ ۔ ہماری صوبائی حکومت۔ وزیراعلی سندھ سمیت دیگر وزراء نے یہ معاملہ اٹھایا۔ کچھ سیاستدان جو جان بوجھ کر اس پر غلط فہمی پیدا کررہے ہیں وہ اسے متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ۔ قومی ایشوز پر اپنی سیاست کو چمکانے کیلئے آواز اٹھانے والوں کو نشانہ بنا یا جا رہا ہے ۔
ایسی بات کرکے آپ دھوکہ دہی کی سوا کچھ نہیں کررہے ہیں۔ ۔ ہم مثبت سیاست پر یقین رکھتے ہیں ۔ ۔ ہاف ٹرم کا وزیراعظم کا فارمولا ہمیشہ مسترد کیا ہے۔ حکومت کیساتھ ہمارے تعلقات سب کے سامنے ہیں۔ ۔ وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ کوئی شکایت نہیں آئے گی۔ ۔ ہمارا ساتھ چلتا رہے گا۔ ۔ پی ٹی آئی نے حکومت سازی کے وقت کہا ہم کسی ساتھ بات نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں :خلائی چٹان کا زمین کی طرف سفر کا سلسلہ جاری، بڑی تباہی کاخدشہ ، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی