اہم خبریں

معمول سے کم بارشیں،ڈیموں میں پانی کاذخیرہ ختم

اسلام آباد( اے بی این نیوز)انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے تربیلا اور منگلا ڈیموں کے تیزی سے ڈیڈ لیول کے قریب پہنچنے کے بعد پنجاب اور سندھ کو خبردار کیا ہے کہ وہ رواں فصل سیزن کے آخری مرحلے میں 35 فیصد تک پانی کی قلت کا سامنا کریں گے، پانی کی کمی سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے رپورٹ کے مطابق سیکریٹری آبپاشی کو لکھے گئے خط میں ارسا نے چاروں صوبوں کو بتایا ہے کہ دونوں آبی ذخائر ڈیڈ لیول کے قریب ہیں۔

ارسا کے ڈائریکٹر آف ریگولیشن خالد ادریس رانا نے لکھا کہ اس بات کا امکان ہے کہ پنجاب اور سندھ کو 30 سے 35 فیصد کی کمی کا سامنا کرنا پڑے۔ارسا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق تربیلا ڈیم میں صرف 73 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہے اور اس کی سطح ایک ہزار 409 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے، جو ڈیڈ لیول ایک ہزار 400 فٹ سے صرف 9 فٹ اوپر ہے۔ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ سطح ایک ہزار 550 فٹ ہے اور جمعہ کو 20 ہزار کیوسک کے اخراج کے مقابلے میں 17 ہزار کیوسک پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

مال پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ ہے، جس کی اس وقت سطح ایک ہزار 88 فٹ ہے جو ڈیڈ لیول ایک ہزار 60 فٹ سے صرف 28 فٹ بلند ہے، ڈیم کا زیادہ سے زیادہ ریزروائر لیول ایک ہزار 242 فٹ ہے، جسے 16 ہزار 400 کیوسک پانی مل رہا تھا، جب کہ جمعہ کو 18 ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: اے این پی رہنما متوکل خان گاڑی کھائی میں گرنے سے جاں بحق

متعلقہ خبریں