اہم خبریں

اے این پی رہنما متوکل خان گاڑی کھائی میں گرنے سے جاں بحق

پشاور(اے بی این نیوز) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری متوکل خان شانگلہ کے علاقے سنگرائی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق متوکل خان تعزیت سے واپس آرہے تھے کہ سنگرائی کے مقام پر ان کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔

متوکل خان عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری رہے اور پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ انہوں نے گزشتہ عام انتخابات میں اے این پی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا تھا۔
مزید پڑھیں: یوکرین کے مشرقی علاقے میں روسی فضائی حملہ،11 افراد ہلاک

متعلقہ خبریں