پشاور (اے بی این نیوز ) آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی دارالعلوم حقانیہ آمد۔ آئی جی نے کہا کہ دارلعلوم حقانیہ سانحہ میں شہید مونا حامد الحق حقانی کے ورثا سے تعزیت کیلئے آیا ہوں۔
اب تک جو تفتیش ہوئی ہے شہید کے ورثا کو بریف کیا ہے۔
دارلعلوم حقانیہ کی سیکیورٹی کو مزید بہتر کیا جائے گا ۔ تمام پہلوؤں پر مشاورت کی ہے ۔ نوشہرہ واقعہ کی ہر پہلو پر تفتیش کر رہے ہیں ۔ تحقیقات مکمل ہونے پر تمام حقائق کو منظر عام پر لایا جائے گا۔
مزید پڑھیں :بنوں میں 2 زوردار دھماکے،گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں لرز اٹھیں