اہم خبریں

دورہ نیوزی لینڈ: سلمان آغا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر، محمد رضوان اور بابر اعظم ڈراپ

لاہور(نیوزڈیسک) عبوری ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم عاقب جاوید نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا۔

لاہور میں سلمان آغا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان کیا۔سلمان علی آغا کو ٹی ٹوئنٹی کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد رضوان، بابر اعظم اور نسیم شاہ کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔

ون ڈے ٹیم میں بھی چھ تبدیلیاں کردی گئیں اور شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان کو ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا۔ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، جہانداد خان، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، محمد علی، محمد حارث، عرفان نیازی، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

ون ڈے اسکواڈ میں عبداللہ شفیق کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، باقی کھلاڑیوں میں ابرار احمد، عاکف جاوید، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل: آسٹریلیا کی بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ، 19 رنز پر ایک کھلاڑی آوٹ

متعلقہ خبریں