اہم خبریں

بہاولپور،جعلی لیڈی ڈاکٹر بن کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

فیصل آباد / ملتان(نیوزڈیسک) ایف آئی اے سائبرکرائم نے مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو ٹوبہ ٹیک سنگھ جبکہ جعلی لیڈی ڈاکٹر بن کر ہراساں کرنے والے ملزم کو بہاولپور سے گرفتار کرلیا۔اتوا رکوایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے ملزم محمد جاوید نے خود کو بینک ملازم ظاہر کرتے ہوئے شکایت کنندگان کےمختلف اکاؤنٹس سے 5 لاکھ روپے منتقل کیے۔علاوہ ازیں ایک اور کارروائی میں سائبر کرائم سرکل ملتان نے جعلی لیڈی ڈاکٹر بن کر ہراساں کرنے والے محمد اقبال نامی ملزم کو بہاولپور سے گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے بریسٹ کینسر کی آگاہی مہم کا حوالہ دیتے ہوئے طالبات سے ذاتی تصاویر حاصل کی اور بلیک میل کرنے لگا۔علاوہ ازیں ایف آئی اے نے ملزمان سے برآمد ہونے والے موبائل فونز کو قبضے میں لے لیا جبکہ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔

متعلقہ خبریں