آذربائیجان ( اے بی این نیوز )مسئلہ کشمیر پر آذربائیجان کے اصولی موقف کو سراہتے ہیں۔ آذربائیجان نے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی ۔ وزیراعظم شہبازشریف کی آ زر با ئیجان کے صدر کے ہمرا ہ مشتر کہ پر یس کا نفر نس ۔ کہا مشرق وسطیٰ میں دیرپاامن کےلئے دو ریاستی حل ناگزیر ہے۔ چاہتے ہیں کہ غزہ جنگ بندی مستقل اور دیرپا ہو۔ آذربائیجان کے صدر کے ساتھ انتہائی تعمیری مذاکرات ہوئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف سطح پرتعلقات نئی بلندیوں کو چھورہے ہیں۔
باہمی مفاد کے مشترکہ منصوبوں سے دونوں ملکوں کے عوام مستفید ہوں گے۔ طے پانے والے معاہدوں کوایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا۔ 2ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدوں پر اپریل میں اسلام آباد میں دستخط ہونگے۔ قریبی دوطرفہ تعلقات کومعاشی میدان میں بھی وسعت دینی ہے۔ دوطرفہ تعاون کے معاہدوں کی تکمیل کیلئے کوئی کسراٹھانہ رکھیں گے۔
آذربائیجان کی علاقائی خودمختاری اور سلامتی کی حمایت کرتے ہیں۔ کاراباخ کے مسئلے پر آذربائیجان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ قبل ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کےصدارتی محل آمد ۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وزیراعظم شہبازشریف کااستقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کا پرجوش مصافحہ۔ وزیراعظم شہبازشریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ دونو ں مما لک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی بھی تقریب۔ وزیراعظم شہبازشریف اور صدرالہام علیوف کی شر کت۔
ایل این جی کی خریدوفروخت کے ترمیمی معاہدہ اورسٹیٹ آئل کمپنی آذربائیجان اور پاکستان ریفائنزی لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ مشتر کہ پر یس کا نفر نس میں صدر الہام علیوف نے کہا دونوں ممالک میں شراکت داری پرخوشی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری کوفروغ دے رہے ہیں۔ خطے کی صورتحال اور سلامتی کے امور پر یکساں نقطہ نظر رکھتے ہیں ۔ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ جن منصوبوں پر بات چیت ہوئی انہیں ایک ماہ میں حتمی شکل دیں گے۔ علاقائی ترقی کےلئے مواصلاتی منصوبوں کافروغ بہت ضروری ہے۔
مزید پڑھیں : اختر حسین جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سےمستعفی