اہم خبریں

زلزلے کے مسلسل جھٹکے ،لوگوں میں خوف وہراس

کابل (اے بی این نیوز)دنیا کی تاریخ حادثات اور قدرتی آفات سے بھری پڑی ہے، بعض حادثات وآفات نے تو انسانی آبادی کے بڑے حصے کو صفحہ ہستی سے مٹا کر رکھ دیاہے۔

جب کوئی قدرتی آفات آتی ہیں تو دنیا کے تمام سائنسدانوں، سیاستدانوں اور حکمرانوں کے انتظامات دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں، ایسے موقع پر اس کی نگاہ اپنے بچاؤ کیلئے ﷲکی طرف اٹھتی ہے اور ہر طرف ﷲ اکبر ﷲ اکبر، کلمہ طیبہ کا ورد اور توبہ و استغفار کی جاتی ہے ،آج افغانستان میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 4.2 اور 4.5 تھی۔

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق پہلا زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3:20 پر آیا جس کی شدت 4.5 اور گہرائی 100 کلو میٹر تھی، دوسرا زلزلہ اس کے 15 منٹ کے اندر آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کی گہرائی 150 کلومیٹر ہے۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے تاہم فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی2025،پاک بھارت میچ میں بارش کا امکان

متعلقہ خبریں