اہم خبریں

پی ٹی آئی میں عمران خان کی ہدایات کی حکم عدولی،جانئے کون کون سے احکا مات دھول میں اڑا دیئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )بانی پی ٹی آئی کا حکم ،پارٹی قیادت عمل درآمد سے گریزاں ۔ پارٹی قیادت کی جانب سے تاحال 26ویں آئینی ترمیم میں ووٹ ڈالنے والوں کے خلاف کاروائی نا ہو سکی ۔ بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے علاوہ تمام رابطہ منقطع ہونے والے ممبران پارلیمنٹ کو نکالنے کا حکم دیا تھا ۔

پارٹی نے حکم کے بعد سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا مگر فیصلہ نا کیا ۔پی ٹی آئی زرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے دونوں کمیٹیوں میں فواد چوہدری پر تنقید کر کے اجلاس ختم کر دیے۔ پارٹی کی جانب سے تاحال مزید کاروائی کے لیے غائب ہونے والے اراکین کو کوئی نوٹس بھی نا بھیجے۔

26ویں آئینی ترمیم کے دن زین قریشی سمیت ریاض فتیانہ ، اسلم گھمن مقدار علی شامل تھے ۔ اورنگ زیب کھچی ،مبارک زیب سینٹر زرقہ تیمور ،سینیٹر فیصل سلیم ،سینیٹر سیف اللہ ابڑو بھی غائب ہونے والوں میں شامل تھے ۔

26ویں آئینی ترمیم کے بعد پی ٹی آئی نے غائب ہونے والے اراکین کو شوکاز جاری کیے تھے ۔ اراکین کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب دیا گیا تھا جس کا بانی پی ٹی آئی کو بتایا گیا۔ بانی کی جانب سے حتمی فیصلہ نہ ہونے پر معاملہ التوا کا شکار ہو گیا ۔

مزید پڑھیں :نوازشریف کو غلط نکالا گیا، میں عمران خان کی گڈ بک میں نہیں رہا،پی ٹی آئی میں غدار اور غدار کا کھیل کھیلا جارہا ہے،شیر افضل مروت

متعلقہ خبریں