اہم خبریں

قومی اسمبلی اجلاس،اپوزیشن کا شدید شور شرابہ،نعرے بازی ،واک آئوٹ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا احتجاج جاری، اپوزیشن ارکان نے شدید شور شرابہ اور نعرے بازی کی جبکہ ایوان سے واک آؤٹ بھی کیا، کورم کی نشاندہی پر کورم پورا نکلا،پیپلز پارٹی کی رکن نے سندھ میں پانی کی قلت کا معاملہ اٹھاتے ہوئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس شروع ہوا توسپیکر نے پینل آف چیئرپرسن کا اعلان کیا،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بات کرنے کی اجازت مانگی،اپوزیشن لیڈر کو بات کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نے احتجاج شروع کردیا، اپوزیشن ارکان نے ڈیسک بجائے اور نعرے بازی کی

احتجاج کے بعد پی ٹی آئی ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا جبکہ صاحبزادہ حامد رضا نے کورم کی نشاندہی کردی مگر گنتی کرانے پر کورم پورا نکلا اور اجلاس کی کاروائی جاری رہی،وقفہ سوالات کے دوران وزارت آبی وسائل کے سوال کا جواب نہ آنے پر اسپیکر نے شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے سیکرٹری آبی وسائل کوطلب کر لیا

سندھ طاس معاہدے سے متعلق ایک سوال پرپارلیمانی سیکرٹری برائے آبی وسائل رانا انصار نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ بھارت چاہتا ہے معاہدے کو نئے سرے سے موڈیفائی کیا جائے، شرمیلا فاروقی نے پانی کی قلت کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا، بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس کل تک ملتوی کردیا گیا۔
مزید پڑھیں :جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کیلئے 6ججز کے ناموں کی منظوری دیدی

متعلقہ خبریں