اہم خبریں

نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ

لاہور ( اے بی این نیوز)سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ نیوز ی لینڈ کی ٹیم میں پاکستان کے خلاف میچ میں زخمی ہو نے والے رچن رویندرا کی جگہ ڈیوڈ کونوے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمپا باوما نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتے تو فیلڈنگ ہی کرتے ۔ جنوبی افریقہ کےخلاف کامیابی نیوزی لینڈ کو تین ملکی سیریز کے فائنل میں پہنچادے گی۔

واضح رہے کہ تین ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 331 رنز کا ہدف دیا تھا، قومی ٹیم 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
مزید پرھیں: شمالی ویزرستان ،پولیس اہلکار سمیت 2 افراد اغوا کے بعد قتل

متعلقہ خبریں