اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس بریتھ پاکستان کا انعقاد۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کو موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید خطرات لاحق ہیں۔
کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر تمام شراکت داروں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
پاکستان کو غیر معمولی موسمیاتی تباہ کاریوں کا سامنا ہے۔ کانفرنس کا مقصد موسمیاتی تبدیلی جیسے سنگین چیلنجز پر غور کرنا ہے۔ پاکستان کی کاربن کے اخراج کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے۔
شدید سیلاب ،گلیشیئر کے تیزی سے پگھلاؤ،شدید گرمی کی لہر کا سامنا کرناپڑتا ہے۔
2سال قبل شدید سیلاب کے باعث تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔ سیلاب سے 1700افراد جاں بحق،3کروڑ 30لاکھ سے زیادہ متاثر ہوئے۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ملکوں میں شامل ہے۔
موسمیاتی تبدیلی پالیسی اور قومی موافقتی منصوبے جیسے مضبوط فریم ورک بنائے۔ فریم ورک کا ہونا ہی کافی نہیں ،ان پر عمل درآمد بھی ضروری ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کے وکیل فیصل چودھری کواڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتارکرلیاگیا
![](https://abnnews.pk/wp-content/uploads/2025/02/imran-khan-alyia-junaid-371x212.jpg)