لاہور(نیوزڈیسک)انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے ڈائریکٹر کرکٹ کی تلاش شروع کردی۔پی سی بی نے 6 آسامیوں کے لیے اشتہار جاری کیا ہے جس میں نئے ڈائریکٹر کرکٹ، اسپورٹس سائیکالوجسٹ بھی شامل ہیں۔کرکٹ بورڈ کو نئے پرفارمنس ڈیٹا اینالسٹ کی بھی تلاش ہے۔ پی سی بی کی جانب سے لیڈ نیوٹریشنسٹ، ہیڈ آف ایونٹس، ہیڈ آف ایجوکیشن کے لیے بھی اشتہار جاری کیا گیا ہے۔