اہم خبریں

راولپنڈی میں اٹھارویں اور انیسویں صدی کا پارسیوں کا قبرستان،پراسراریت اور رازوں کے ساتھ آج بھی قائم

راولپنڈی (اے بی این نیوز  )راولپنڈی شہر میں کبھی مختلف اقلیتوں کے لوگ رہائش پذیر ہوا کرتے تھے ایسے میں یہ شہر پارسی قبیلے کا بھی مسکن رہا ہے شہر کی اہم ترین شاہراہ کے بیچ و بیچ پارسی کمیونٹی کا سب سے قدیم قبرستان بھی موجود ہے جہاں اٹھارویں اور انیسویں صدی کی قبریں بہت سی قصے اور کہانیاں بیان کئے ہوئے ہیں۔

پارسی جن کو زرتش آتش اور آگ کی پوجا کرنے والا کہا جاتا ہے یہ لوگ اپنے پیاروں کو مرنے کے بعد کسی اونچے مینار پر چرند پرند کے کھانے کے لئے چھوڑ دیتے تھے اور انکے جسم کے باقی بچے اعضاء کے زریعے انکی تدفین کیا کرتے تھے راولپنڈی شہر مری روڈ پر واقع پارسی کمیونٹی کا سب سے قدیم قبرستان آج بھی موجود ہے جو اپنے اندر پراسراریت اور بہت سے رازوں کے ساتھ آج بھی قائم دائم ہے قبرستان میں مدفون ہونے والوں کی قبروں کے قطبوں پر سنسکرت اور انگریزی زبان میں اپنے پیاروں سے مرنے کے بعد ہمیشہ یاد اور محبت کے اظہار کے لئے مختلف طریقوں سے الفاظ بھی تحریر ہیں

قبرستان میں موجود زیادہ تر قبریں عورتوں اور بچوں کی ہیں جو اس وقت دنیا سے رخصت ہو گئے تھے قبرستان میں موجود ایک کمرہ بھی ہے جہاں مرنے والی کی آخری رسومات کی تیاریاں کی جاتی تھیں

مزید پڑھیں :ٹرائل میں ایسی چیزیں ہو رہی ہیں کہ گواہ اور ملزمان کو سمجھ نہیں آرہی کیا ہو رہا ہے ،فیصل چوہدری

متعلقہ خبریں