اہم خبریں

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان کے میچز کی ٹکٹوں کی قیمتیں فائنل

لاہور ( نیوز ڈیسک )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان کے میچز کی ٹکٹوں کی قیمتیں فائنل ہوگئیں۔ چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ٹکٹوں کی قیمتیں طے کرلی،چئیرمین پی سی بی نے منظوری دے دی، پاکستان کے میچز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کی ٹکٹ ایک ہزار میں بھی دستیاب ہوگی، چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان کے میچز کی کم سے کم قیمت ایک ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ 25 ہزار مقرر کردی گئی۔ کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے میچز کی ٹکٹوں کی کم سے کم قیمت 2 ہزار مقرر کردی گئی، کراچی کے میچز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں فرسٹ کلاس انکلوژرز کی قیمت 4 ہزار،پریمیم کی 7ہزار ہوگی۔

پاکستان نیوزی لینڈ میچ میں وی آئی پی انکلوژر کی 12 ہزار،گیلری کی 25ہزار اور وی وی آئی پی کی 20ہزار مقرر کردی گئی ہے۔ کراچی میں بقیہ دو میچز میں جنرل انکلوژر کی قیمت ایک ہزار ہوگی۔ مزید پڑھیں :بابراعظم لیجنڈری عمران خان کا کون سا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں؟ کراچی میں دیگر میچز میں فرسٹ کلاس 1500،پریمیم3500 ،وی آئی پی 7ہزار اور گیلری کی 18000 مقرر ہے۔

لاہور میں ہونے والے آسٹریلیا انگلینڈ کے میچ میں جنرل انکلوژر 1ہزار،فرسٹ کلاس 2ہزار،پریمیم 5ہزار،وی آئی پی 7500،وی وی آئی پی 12000 اور گیلری کی 18000 روپے مقرر کردی گئی۔ لاہور میں ہونے والے افغانستان انگلینڈ اور افغانستان آسٹریلیا کے میچز کی کم سے کم قیمت ایک ہزار زیادہ سے زیادہ 12500 مقرر ہے، لاہور میں ہونے والے سیمی فائنل کے لئے کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 2500 رکھی گئی۔

راولپنڈی میں پاکستان بنگلہ دیش کے میچ میں جنرل انکلوژر کی قیمت 2ہزار،فرسٹ کلاس 4ہزار،پریمیم 7ہزار،وی آئی پی کی 12500 مقرر کردی گئی۔ راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دیگر دو راونڈ میچز کی کم سے کم قیمت 1پزار جبکہ زیادہ سے زیادہ 12ہزار رکھی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور میں راستہ نہ ملنے پرکار سوار نے اسکول بس پر فائرنگ کردی

متعلقہ خبریں