ادارہ شماریات نے ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 10 کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ کے مطابق، مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.65 فیصد کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ گھی، بریڈ، لہسن، جلانے کی لکڑی، دال مونگ، 5 لیٹر کوکنگ آئل اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جن میں گھی 2.56 فیصد، کوکنگ آئل 1.56 فیصد اور چینی 1.23 فیصد مہنگی ہوئیں۔
دوسری جانب، 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی، جن میں چاول، دال ماش، پیاز، ٹماٹر، آلو، انڈے اور دال چنا شامل ہیں۔ ٹماٹر 31.40 فیصد سستے ہوئے جبکہ آلو کی قیمت میں 10.36 فیصد کمی آئی۔
سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 1.90 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔