نیویارک(اے بی این نیوز)امریکہ میں آگ کیساتھ برفانی طوفان نے تباہی مچادی ، لاس اینجلس میںخوفناک آتشزدگی نے ٹیکساس، اوکلاہوما، اور آرکنساس میں شدید برفباری اور موسلادھار بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔طوفانی برفباری کے بعد امریکہ کی متعدد شاہراہیں بند ، شمالی مسیسیپی، شمالی الاباما، اور جارجیا میں 5 انچ تک برف پڑنے کی اطلاعات ہیں۔ ںظامِ زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا-
برفانی طوفان کے باعث مختلف حادثات میں درجنوں افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ ڈیلاس کے ہوائی اڈے پر 2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس سے سفری مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔برفانی طوفان نے زندگی کا پہیہ روک دیا، مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے،حکام نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
جعلسازی کا مقدمہ، نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کو آج سزا سنائے جانے کا امکان