واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بائیڈن کی جانب سے سزائے موت کے مجرموں کی سزاؤں کو عمر قید میں تبدیل کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صدر بنتے ہی محکمہ انصاف کو اس میں تیزی لانے کا حکم جاری کریں گے۔
پھانسیاں امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی شہریوں کو قاتلوں سے بچانے کے لیے سزائے موت ضروری ہے اور امریکا میں امن و امان بحال کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ میں سزائے موت کے چالیس قیدی تھے جن میں سے انتیس کو صدر بائیڈن نے عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔ اب صرف تین قیدی سزائے موت پر رہ گئے ہیں، جو قتل کے جرم میں سزا کا انتظار کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: سینچورین ٹیسٹ،پاکستان 7 بیٹسمینوں کے ساتھ میدان میں اتریگا