رحیم یار خان (نیوز ڈیسک )رحیم یار خان سے اسلام آباد جانے والی مسافر کوچ کلر کہار کے قریب آگ لگنے سے مکمل طور پر جل گئی۔ تاہم، موٹروے پولیس (ایم پی) کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور تمام 49 مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔آخری اطلاعات آنے تک ایم پی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود تھی۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے میچز کیلئے دبئی کو فائنل کرلیا گیا