اہم خبریں

پاکستان میں کتنے بھکاری ہیں اور سالانہ کتنا کماتے ہیں، ایسے حیران کن حقائق جن کو جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاکستان کی 240 ملین آبادی میں 38 ملین افراد بھکاریوں کے زمرے میں آتے ہیں، جن میں 12% مرد، 55% خواتین، 27% بچے، اور 6% سفید پوش مجبور افراد شامل ہیں۔

بڑے شہروں میں بھکاریوں کی تقسیم

کراچی، 50% بھکاری
لاہور، 16% بھکاری
اسلام آباد، 7% بھکاری
دیگر شہر باقی ماندہ

روزانہ کی آمدنی کا جائزہ
کراچی میں ایک بھکاری اوسطاً 2000 روپے روزانہ کماتا ہے۔ لاہور میں یہ رقم 1400 روپے اور اسلام آباد میں 950 روپے ہے۔ ملک بھر میں فی بھکاری اوسطاً روزانہ آمدنی 850 روپے بنتی ہے۔
یہ بھکاری روزانہ تقریباً 32 ارب روپےحاصل کرتے ہیں، جو سالانہ1.17 ٹریلین روپے (42 ارب ڈالر)** کے برابر ہے۔

معاشی اثرات
یہ خیرات اور غیرمنافع بخش مدد نہ صرف قومی خزانے پر بوجھ ہے بلکہ اس کے نتیجے میں سالانہ21% مہنگا کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
ملک کی38 ملین افراد پر مشتمل افرادی قوت کام کرنے سے قاصر ہے، جس سے معیشت کو متوقع ،38 ارب ڈالر سالانہ کی آمدنی سے محروم ہونا پڑتا ہے۔

بنگلہ دیش کی مثال
بنگلہ دیش نے بھکاری نظام کو الوداع کہنے کے صرف چار سال بعد اپنے ذخائر کو **52 بلین ڈالر** تک پہنچا دیا۔

ممکنہ حل
بھکاریوں کو معمولی کاموں میں مصروف کرنے سے نہ صرف انہیں معقول روزگار فراہم کیا جا سکتا ہے بلکہ معیشت بھی ترقی کر سکتی ہے۔ اس نظام کے خاتمے سے ملکی معیشت میں زبردست بہتری کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں :نئے سال کی آمد کی خوشی میں انسٹا گرام نے صارفین کیلئے حیران کن فیچر لانچ کر دیا،جانئے کیا

متعلقہ خبریں