اہم خبریں

ہر سطح پر انصاف کی فراہمی ججز کی آئینی ذمہ داری ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

گھوٹکی ( اے بی این نیوز    )چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے ملک کے دور دراز اضلاع کے دورے جاری ہیں،اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کا سندھ کے ضلع گھوٹکی کا دورہ۔

دورے کے دوران چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز سے ملاقات کی۔ چیف جسٹس نے گھوٹکی اور ملحقہ اضلاع کی بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ

سپریم کورٹ ملک دور دراز اور پسماندہ اضلاع کے بارے میں فکر مند ہے۔ ہر سطح پر انصاف کی فراہمی ججز کی آئینی زمہ داری ہے۔ ضلعی عدلیہ نظام انصاف کے بارے میں عوامی تاثر کو تشکیل دیتی ہے۔

ضلعی عدلیہ نظام پر اعتماد پیدا کرنے یا اسے ختم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ عدالت آنے والے سائلین کیساتھ انسانیت اور احترام کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔ عدالتیں انصاف کے طلبگاروں کیلئے امید اور انصاف کی کرن ہیں۔

عدالتی عملے کیلئے محفوظ و سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے جامع اقدامات کیے جائیں گے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے وکلاء کی سہولت کیلئے ویڈیو لنک کی سہولت متعارف کرانے کی تجویز پیش کی۔

وڈیو لنک سے جغرافیائی رکاوٹوں کو ختم کیا جائے گا اور انصاف تک رسائی میں بہتری آئے گی۔ چیف جسٹس نے بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کے تحفظات دور کیے، شکایات کے حل کی یقین دہانی کروائی۔
مزید پڑھیں :ذوالفقارعلی بھٹو کیس،چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ ا ٓفریدی کا اضافی نوٹ جاری

متعلقہ خبریں