اہم خبریں

موسم سرما میں سوئی گیس کب اور کس وقت ملے گی،جانئے تفصیل

اسلام آباد (اے بی این نیوز) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جاری کردہ شیڈول میں کہا گیا ہے کہ پورے پریشر سے گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے صارفین کو دن بھر میں 3 مختلف اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد گھریلو صارفین کو ان کی روزمرہ کی سرگرمیوں خصوصاً کھانا پکانے کی منصوبہ بندی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔گیس کمپنی کے مطابق گھریلو صارفین کو صبح 6 بجے سے صبح 9 بجے، دوپہر 12 سے دوپہر 2 بجے تک اور شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔

ایس این جی پی ایل حکام کے مطابق حکومت کی ہدایت پر گیس سپلائی کے اوقات میں تبدیلی کی گئی۔ مندرجہ بالا اوقات کے دوران پورے پریشر کے ساتھ تمام علاقوں کو گیس فراہم کی جائے گی۔سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے ترجمان کے مطابق سردیوں میں گیس کی طلب میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں :پنجاب حکومت نے موسم سرما کے لیے سکول یونیفارم پالیسی میں 28 فروری تک نرمی کر دی

متعلقہ خبریں