اسلام آباد(اے بی این نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی دن پر حکومت اورعوام کی طرف سے امیر قطر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،قطر کے قومی دن کی تقریب میں شرکت پر خوشی ہے۔
پاکستان اور قطر دوستی کے رشتے میں بندھے ہیں۔
شیخ تمیم بن حمدالثانی کی قیادت میں قطر نے نمایاں ترقی کی۔ قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ کا کامیاب انعقاد بہترین مثال ہے۔ قطر کے حالیہ دور ے کے دوران دوحہ میں نمائش کا افتتاح کیا۔
نمائش میں پاکستان کی ثقافت کے رنگ نمایاں تھے۔
امیر قطر پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ امیرقطر کے پاکستان کے دورے کا منتظر ہوں۔ پاکستانیوں کا قطر میں آئی تعمیرات سمیت مختلف شعبوں کی ترقی میں اہم کردارہے۔ آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تربیت یافتہ نوجوانوں کو قطر بھیجیں گے۔
قطر اور پاکستان کے اقتصادی تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہورہے ہیں۔
مزید پڑھیں :ماہ نومبر میں تین ہزار 24 نئی کمپنیاں ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہو ئیں















