اسلام آباد(اے بی این نیوز ) معیشت کے مثبت اشاریے،سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنا شروع ہو گیا۔ ماہ نومبر میں تین ہزار 24 نئی کمپنیاں ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہو ئیں۔ ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد 2 لاکھ 36 ہزار 611 تک پہنچ گئ۔
نئی کمپنیوں میں پرائیویٹ لمیٹڈ نے سب سے زائد 58 فیصد رجسٹریشن حاصل کی۔ ایک ماہ میں سنگل ممبر کمپنیوں کی رجسٹریشن 39فیصد تک رہی۔ ایس ای سی پی کے مطابق آئی ٹی اور ای کامرس سے 641 نئی کمپنیوں نے رجسٹریشن کروائی۔
خدمات کے شعبے سے ایک ماہ میں 599 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ تجارت سے 510 رئیل اسٹیٹ سے 315 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ خوراک،صحت دیگر شعبوں سے 345 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
کارپوریٹ سیکٹر سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ ایک ماہ میں 79 بین القوامی کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی۔ چین سے ایک ماہ میں 56 نئی کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی۔
آسٹریا، چین، جرمنی انڈونیشیا سے بھی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔















