اسلام آباد ( اے بی این نیوز )انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادنےحالیہ امن و امان کی صورتحال کے دوران غیر حاضر رہنے والے افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کاحکم دیدیا،آئی جی اسلام آباد کے آفس کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیاگیاہے جس میں تمام متعلقہ ڈویژنوں اور یونٹس کے افسران و اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ حالیہ امن و امان کی صورتحال کے دوران غیر حاضر رہنے والے افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کریں۔ اعلامیہ کے مطابق، غیر حاضر افسران کو ضابطہ اخلاق کے مطابق ملازمت سے برطرفی یا کسی سنگین سزا کا سامنا ہو سکتا ہے۔ متعلقہ حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ ان افسران کے خلاف کی جانے والی کارروائی کی تفصیلات اور نتائج جلد از جلد دفتر کے ساتھ شیئر کریں۔ اس کے علاوہ، ان افسران کی فہرست تیار کر کے 2 دن کےاندر آئی جی اسلام آباد کے آفس کے ساتھ شیئر کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مبینہ طور پر اسلام آباد پولیس کے تیس سے چالیس فیصد افسران اور اہلکار چھبیس نومبر کے مبینہ پی ٹی آئی کے خلاف آپریشن کے خلاف تھے اسی وجہ سے انہوں نے مبینہ طور پر چھٹی کی اور اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے۔ اسی وجہ سے اب آئی جی نے تادیبی کارروائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔
مزید پڑھیں :عازمیں حج کیلئے خوشخبری،حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع کر دی گئی