اسلام آباد( اے بی این نیوز )ترجمان مذہبی امورکے مطابق ملک بھر سے 54 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو گئی۔ سرکاری سکیم میں حج درخواستوں کی وصولی کا کل آخری دن ہے۔
رات تک حج درخواستیں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
کل 3 دسمبر تک سرکاری حج سکیم کا کوٹہ مکمل ہونے کا۔امکان ہے۔ ریگولر حج سکیم کے تحت قسطوں میں اخراجات کی وصولی کے سبب ماضی سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ درخواستیں مکمل ہونے کے فورا بعد حج پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی۔
پروازوں کے شیڈول کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائشیں حاصل کی جائیں گی۔ سعودی عرب میں رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ اور مکاتب کی پروکیورمنٹ مکمل کی جائے گی۔ سمندر پار پاکستانی 3 دسمبر تک سپانسرشپ بھجوا کر سکیم میں شمولیت یقینی بنائیں۔
مزید پڑھیں :جی ایچ کیو حملہ کیس ،47 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری،گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم