پشاور (اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اسلام آباد26نمبر چونگی پر ہمارے اوپر گولیاں برسائی گئیں،ایک لیڈر ڈیڑھ سال سے بے گناہ جیل میں ہے۔ احتجاج میں عوام جتنی بڑی تعداد میں نکلے اس سے زیادہ کوئی نکال سکا تو بتائے۔
ایک پرامن جماعت پرامن طریقے سے اپنے لیڈر کی رہائی کیلئے نکلتی ہے۔ میری دعا ہے اللہ تعالیٰ انہیں ایسا دکھ دکھا کہ یہ نشان عبرت بن جائیں۔ ریڈزون ،ڈی چوک کے ڈرامے نہ دکھائیں ہم پر گولیاں 26نمبر چونگی پر بھی چلائی گئیں۔
ملک کو اس جانب لے کرجارہےہیں جس سے پہلے بڑا نقصان ہوا۔ جس کوگورنرراج کاشوق ہےوہ لگاکردکھائے۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا ارکان اسمبلی سے اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت نے جس طریقے سے اپنی روایات کو قائم رکھتے ہوئے فوج لائی اس کی مزمت نہیں کرتا ۔ 1977 میں بھٹو شہید کے اوپر گولیاں برسائی ۔
ماڈل ٹاون میں جس طرح نون لیگ نے گولیاں برسائی ۔ یہ گولیاں پہلے سے ہی شروع ہوئی ہمیں ڈرامہ نا دکھائیں ۔ 26 نمبر چونگی میں بھی ہمارے کارکن پر گولیاں برسائی گئ۔ اتنی بڑی عوام آنسو گیس اور گولیوں برسانے کے باوجود عوام نکلی ۔
کوئی بتائے کہ کسی پارٹی نے اتنی عوام نکالی ہو یہ عوام کی طاقت ہے ۔ یہ۔لوگ ملک کو اس طرف لیکر جا رہے ہیں جب پہلے لیکر گئے اور پاکستان ٹوٹ گیا ۔ ہمارے جو شہید ہوئے ان کا خون رائیں گاں نہیں جائے گا ۔
بانی پی ٹی آئی نے جو قربانی اس پاکستان کے لئے دی ہے وہ مقصد ہم حاصل کر کے رہیں گے ۔ 245 لگا کر ان لوگوں نے گولیاں منگوا کر ہم پر برسائی ہے ۔ ان لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ ایسا تم لوگوں کے بچوں کے ساتھ ہوا ہوتا تو تم لوگوں کے گھروں کی عورتیں کیا کرتی ۔
اس جہان بھی سکون نہیں ملے گا اور اس جہان میں بھی سکون نہیں ملے گا ۔ یاک گولی کی بجائے 10 گولیاں ہم بھی برسا سکتے ہیں لیکن ہمارا لیڈر پر امان کی بات کرتے ہیں ۔ ڈرو اس دن سے کہ جب گولی کا بدلہ گولی سے دیں گے گولا بارود ہمارے پاس بھی ہے ۔
یہ بھی سن لو ہم کرسی والے نہیں ہم لعنت بھیجتے ہیں ایسی کرسی پر ۔ دہشتگری کا مقابلہ بھی ہم کریں گولیاں بھی ہم کھائیں لیڈر بھی جیل میں تو کیا ہم احتجاج بھی نا کریں ۔ پنجاب پولیس کچے کے ڈاکو کو سنبھال نہیں سکتے ۔
پنجاب پولیس پکڑی جاتی ہے تو پہلا نعرہ لگاتے ہیں کہ عمران خان زندہ باد ۔ پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو ہمارے کارکنان بچا کر سائیڈ پر لیکر جا رہے تھے ۔ یہ لوگ اب 9 مئی دوہرائیں گے اور ہم پر کیسز بنائیں جائیں گے ۔
ریڈ زون کی ویڈیو بتاؤ اگر ہم ریڈ زون میں گھسے تھے تو ۔ سنائپر کھلے فائر ڈی چوک میں ایل ایم جی گن سے فائر کئے گئے ۔ اگر یہ والا اسلحہ کشمیر پر مارا ہوتا تو کشمیر آزاد ہوا ہوتا۔
مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف اسلا م آباد احتجاج میں جاں بحق ہو نے والوں کی فہرست منظر عام پر لے آئی،بڑا دعویٰ