اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف اسلا م آباد احتجاج میں جاں بحق ہو نے والوں کی فہرست منظر عام پر لے آئی،بڑا دعویٰ

پشاور(اے بی این نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد میں جاں بحق ہونے والے 12 کارکنوں کی مکمل تفصیلات ان کے پاس موجود ہیں۔ انہوں نے حکومت پر حقائق کو چھپانے اور سچ سامنے لانے والوں کو قید کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

پشاور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ حکومت مسلسل عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔ ان کے مطابق حکومت کا دعویٰ ہے کہ مظاہروں کے دوران کوئی گولی نہیں چلائی گئی، لیکن شواہد اور ویڈیوز اس دعوے کی نفی کرتے ہیں۔ ان کے مطابق 12 کارکنان جاں بحق ہوئے ان میں سے 7 کا تعلق خیبرپختونخوا، 2 کا بلوچستان، اور ایک ایک کا پنجاب، آزاد کشمیر، اور اسلام آباد سے تھا۔
شیخ وقاص کے مطابق پولی کلینک پر دباؤ ڈال کر مرنے والوں کی فہرستیں غائب کی گئیں اور لواحقین کو لاشیں حوالے نہیں کی گئیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ زخمیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے، اور متعدد لاپتہ افراد حکومت کی حراست میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ان تمام اعداد و شمار کو میڈیا کے سامنے لائے گی۔شیخ وقاص اکرم نے اعلان کیا کہ پارٹی کی قانونی ٹیمیں گرفتار کارکنوں کی مدد کر رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ گرفتار کارکن پرامن احتجاج کے لیے آئے تھے اور انہیں دہشت گرد قرار دینا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم، وزیر داخلہ، اور وزیر اطلاعات کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ حکومت کے ان اقدامات سے عوام میں غم و غصہ بڑھ رہا ہے اور تحریک انصاف حقائق سامنے لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

مزید پڑھیں :شاہ محمود قریشی ، اعجاز احمد چوہدری ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید کا قیادت کے نام اہم خط !!!

متعلقہ خبریں