اہم خبریں

شدت پسند جماعت، پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد پیش

پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد پیش کی گئی ہے۔

یہ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ نے پیش کی، جس میں کہا گیا کہ ایوان تحریک انصاف کی جانب سے فیڈریشن پر جتھوں کے ساتھ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ ایک صوبے کے چیف ایگزیکٹو اور سابق خاتون اول فیڈریشن پر جتھوں کے ساتھ حملہ آور ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں بلوائیوں اور شر پسندوں نے پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

اس کے علاوہ، قرارداد میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ ایک مخصوص گروہ نے عوام کی جان و مال کو نقصان پہنچانے کے لیے سوچی سمجھی سازش کی ہے، اور تحریک انصاف کے ایک دن کے احتجاج سے ملک کو 190 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کو ایک شدت پسند جماعت قرار دے کر اس پر فوری پابندی عائد کی جائے۔

متعلقہ خبریں