اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) گوجرانوالہ میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف تیسرا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ گگھڑ منڈی میں شہری سعید بٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق بشریٰ بی بی نے پاکستان اور سعودی عرب کی جذباتی وابستگی کو ٹھیس پہنچائی۔ بشریٰ بی بی نے دو ممالک کے درمیان تعلقات پر ضرب لگائی ہے۔
نیز بشریٰ بی بی پشاور سے نکلنے والے پی ٹی آئی کے قافلے کا حصہ ہیں، شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بشریٰ بی بی ورکرز کے شانہ بشانہ اسلام آباد جارہی ہیں۔ ورکرز کو اس وقت ا کیلا نہیں چھوڑا جاسکتا۔
بانی کے دیئے گئے اہداف کامیابی سے حاصل کریں گے۔ قافلہ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پشاور سے روانہ ہوا۔
مزید پڑھیں :24 نومبر کا احتجاج رنگ لانا شروع ہو گیا، پہلی گرفتاری، پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کا مڈ بھیڑ