اہم خبریں

لاہور ہائیکورٹ کا سکولوں کے طلبا کے لیے ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا حکم

لاہور(نیوز ڈیسک )لاہور ہائی کورٹ نے تمام اسکولوں کو موسم سرما کی تعطیلات کے بعد طلباء کو پک اینڈ ڈراپ کے لیے ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کنٹرول کے لیے شہری ہارون فاروق اور دیگر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے کیس کے دوران ریمارکس دیے کہ طلبہ اسکول ٹرانسپورٹ سے اسکول آئیں۔ احکامات پر عمل نہ کرنے والے سکول انتظامیہ کو سیل کر دیا جائے۔ کسی بھی اسکول کو والدین کو نہیں لکھنا چاہیے کہ وہ بچوں کی ذمہ داری نہیں لیں گے۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ٹرانسپورٹ حکام 15 دن میں گاڑیوں کی فٹنس سے متعلق پالیسی بنا کر پیش کریں۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ ہر تین ماہ بعد گاڑیوں کا معائنہ کرے۔

لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرے اور تمام سرکاری اور نجی بسوں کا ڈیٹا موجود ہو۔عدالت نے تین سالہ امل سکھیرا کو گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے کے لیے موبائل یونٹس کا افتتاح کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعتہ المبارک22نومبر 2024اپنے کیرئر، شادی ،صحت اور دن بارے جانئے

متعلقہ خبریں