لاہور ( اے بی این نیوز )انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں عمران خان کی نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی جلد سماعت کی درخواست لگا ئی جائے گی ۔ لاہور کی اے ٹی سی سےعمران خان کی جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کر لی
انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانتوں کو 23 نومبر کے لیے مقرر کر دیا۔ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں ہر کاروائی 30 نومبر کو ہونا تھی۔
عدالت نے عمران خان کے وکلا اور پراسیکیوشن کو حتمی دلائل کے لیے 23 نومبر کو طلب کر لیا۔
اے ٹی سی جج منظر علی گل نے بانی پی ٹی آئی کی متفرق درخواست پر سماعت کی ۔ عمران خان پر لاہور میں نو مئی کے کل 12 مقدمات درج ہیں ۔ عمران خان کی چار مقدمات میں ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔