لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے فوادچوہدری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ خدشہ تھا یہ سب ہوگا ، گرفتاریاں ہوں گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا کہ میں نے اسی لیے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، اب جو صورتِ حال پیدا ہوئی ہے اس سے لڑنا ہوگا کیونکہ مزید گرفتاریاں بھی ہوں گی، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔