اہم خبریں

پی ٹی آئی نےا لیکشن ٹربیونل تبدیلی کیس سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی بخاری نے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ٹریبونل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اور اس نے اس حوالے سے چیف جسٹس سے مشاورت نہیں کی۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کے جسٹس طارق محمود جہانگیری الیکشن ٹربیونل کی سربراہی کر رہے تھے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے اسے ای سی پی میں چیلنج کیا تھا۔

اور کمیشن نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی درخواست پر ٹربیونل تبدیل کر دیا تھا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ الیکشن ٹربیونل کو تبدیل کرنے کے ای سی پی کے 10 جون کے فیصلے کو کالعدم قرار دے اور پی ٹی آئی کی اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے 19 ستمبر کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دے کر پہلا ٹربیونل بحال کیا جائے۔
مزید پڑھیں: طلباء گروپوں میں تصادم ،بولان میڈیکل کالج دو ہفتے کے لیے بند

متعلقہ خبریں