اہم خبریں

نو مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات، فواد چوہدری ، علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت تمام ملزمان قصور وار قرار

راولپنڈی( اے بی این نیوز     )نو مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں پیش رفت۔ جے آئی ٹیز نے مقدمات میں تفتیش مکمل کرلی۔ فواد چوہدری ، علیمہ خان اور عظمی خان سمیت تمام ملزمان قصور وار قرار۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش۔ عدالت نے تمام ملزمان کو طلب کرلیا۔ ملزما ن کی عبوری ضمانتوں میں سات دسمبر تک توسیع ۔ عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان سمیت دیگر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
جی ایچ کیو حملہ کیس ۔ با نی پی ٹی آ ئی سمیت تمام ملزما ن پر آ ج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی ۔ عدالت نے تمام 125 ملزمان کو فرد جرم کے لیے آج طلب کر رکھا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی چار مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔

مزید پڑھیں :سٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 93 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گئی

متعلقہ خبریں