کراچی (نیوزڈیسک) کراچی کے علاقے ڈالمیا روڈ پر ایف بی آر ٹیم کا شادی ہال پر چھاپہ ، مذکورہ شادی ہال کے مالکان اپنی آمدنی کم ظاہر کررہے تھے ، شک کی بنیاد پر ایف بی آر کی ٹیم نے چھاپہ مارا۔
جونہی ٹیم شادی ہال چیکنگ کیلئے پہنچی تو شادی ہال کے عملے نے ٹیم کو یرغمال بنا لیا۔اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر محمد حمزہ کا کہنا تھا کہ واقعہ کی خبر ملتے ہی فوری طور پر انتظامیہ کے اعلیٰ حکام جائے وقوع پر پہنچ گئے،شادی ہال کے عملے سے بات چیت کی جس کے بعد ابتدائی طور پر چند افراد کو چھوڑ دیا ۔
9 نومبر اقبال ڈ ے ،وفاقی حکومت کاملک بھر میں چھٹی کا اعلان ،نوٹیفکیشن جاری
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق واقعے سے متعلق پولیس حکام کو بھی آگاہ کیا گیا لیکن شادی ہال کا عملہ پولیس کو بھی کسی خاطر میں نہیں لارہا ، بلآخر کئی گھنٹے کی بات چیت کے بعد تمام افسران و ملازمین کو شادی ہال سے چھڑالیا گیا۔
شادی ہال سے سے باہر آنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ڈیپارٹمنٹل غلط فہمی ہوگئی تھی اور صبح شادی ہال کے عملے کو ایف بی آر کے دفتر طلب کرلیا ۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف فوجداری مقدمات بند کرنے کی تیاریاں