ملتان(نیوزڈیسک)سابق چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے کاشتکاروں سے 400 روپے فی من گنا خریدنے کا اعلان کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کسانوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے،کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا۔
جہانگیر خان ترین کے کزن ہمایوں اختر خان اور ان کے برادر نسبتی مخدوم احمد محمود بھی سیاست میں متحرک ہیں۔واضح رہے ترین خاندان کی رشتہ داریاں جنوبی پنجاب اور سندھ کے اہم ترین سیاسی خانوادوں سے ہے۔ جہانگیر خان ترین رحیم یار خان کے مخدوموں کے داماد اور ملتان کے گیلانیوں اور سندھ کے پگاڑا کے سسرالی ہیں۔