اسلام آباد (محمد بشارت ) آزاد گروپ کے صدارتی امیدوار رؤف عطا نے ایس سی بی اے الیکشن جیت لیا ہے۔ تاہم پروفیشنل گروپ کے امیدوار برائے سیکرٹری سلمان منصور برتری حاصل کر رہے ہیں۔آزاد گروپ پی پی پی،پی ایم ایل،جے یو آئی،اے این پی کی حمایت یافتہ رؤف عطا نے ایس سی بی اے کے انتخابات میں پنجاب اور کے پی میں کامیابی حاصل کی ہے۔پروفیشنل گروپ (پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ) سے تعلق رکھنے والے منیر کاکڑ نے سندھ اور بلوچستان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات باضابطہ نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ عاصمہ جہانگیر گروپ کے میاں رؤف عطا 348 ووٹ لیکر آگے.حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار منیر کاکڑ 326 ووٹ لے کر پیچھے۔ عاصمہ جہانگیر گروپ کے میاں رؤف عطا اسلام آباد پولنگ اسٹیشن سے کامیاب قرار۔
وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے سپریم کورٹ بار انتخابات جیتنے پر عاصمہ جہانگیر گروپ کو مبارکباد کی گئی ہے ۔ وفاقی وزیربرائے قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ بار کا صدارتی انتخاب جیتنے پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے سربراہ احسن بھون کو مبارکباد دی اور کہا کہ صدر بار میاں رؤف عطا کی قیادت میں بار اور وکلاء کی فلاح و بہبود کا مشن جاری رہے گا، انڈیپینڈنٹ گروپ نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور آئین و قانون کی بالا دستی کے اصولوں پر قائم رہا، پاکستان کی سب سے بڑی بار ایسوسی ایشن کے تمام قائدین اور عہدیداران کو انتخابات میں شاندار جیت پر مبارکباد دی،نیز قبل ازیں جو نتائج آتے رہے ان کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ۔ صدارتی نشست پر حامدخان گروپ کے منیر احمد کاکڑ 218 ووٹ لیکر آگے ہیں ۔ عاصمہ جہانگیرگروپ کے رؤف عطا نے 153 ووٹ حاصل کیے۔ نائب صدر سندھ کی نشست پر بھی گنتی کا عمل مکمل ہو گیا۔ حامدخان گروپ کے ملک خوشحال خان اعوان 176 ووٹ لےکرآگے۔
عاصمہ جہانگیر گروپ کے محمد ندیم قریشی 155 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پشاور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار کو برتری ۔ عاصمہ جہانگیر گروپ کے رؤف عطا نے127ووٹ حاصل کیے۔
حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار منیر احمد خان کاکڑ نے 125 ووٹ لیے ۔ نائب صدر کی نشست پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے فدا بہادر نے 115لیے۔ حامدخان گروپ کے محمد حبیب قریشی نے 125 ووٹ حاصل کیے۔
سیکرٹری جنرل کی نشست پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے سلمان منصور نے 129لیے۔ حامدخان گروپ کے ملک زاہد اسلم نے 112 ووٹ حاصل کیے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات،ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے میاں رؤف عطا 131 ووٹوں کیساتھ آگے ہیں۔ حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ 100 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے۔ سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار میاں رؤف عطا نے میدان مار لیا ۔
عاصمہ جہانگیر گروپ کےمیاں رؤف عطا 593 ووٹ لےکرپہلےنمبرپر ہیں۔ حامد خان گروپ کے امیدوار منیر کاکڑ 457 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر ہیں ۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ بار انتخابات،ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل263 رجسٹر ووٹوں میں سے 195 ووٹ کاسٹ ہوئے، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر کے مطابق حامد خان گروپ کے منیر احمد کاکڑ 119ووٹ لیکر پہلے نمبر پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے روف عطا 74ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں
مزید پڑھیں :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومین روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع کی ملاقات















