اہم خبریں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومین روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع کی ملاقات

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   ) آج جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسے کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومین، روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی۔

ملاقات میں علاقائی سلامتی کے ماحول اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ دفاعی اور سیکورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ دونوں اطراف نے مختلف سیکیورٹی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کرنل جنرل فومین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے انتہا پسندی کے خلاف عالمی برادری کے درمیان متحد، تعاون پر مبنی نقطہ نظر کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

مزید پڑھیں :مریم نواز نے اشتعال انگیز بیان دیا، اگرعمران خان کو کچھ ہوا اس کا حساب آپ پاکستان کے عوام کو دینگے،شیخ وقاص اکرم

متعلقہ خبریں