اسلام آباد (اے بی این نیوز )بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے ملاقات ختم ہو گئی۔ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی۔ پابندی ختم ہونے پر بانی پی ٹی آئی کی فیملی سے آج پہلی ملاقات تھی ۔
ملاقات کرنے والوں میں علیمہ خان،عظمٰی خان،نورین خان اور قاسم نیازی شامل تھے۔ ملاقات میں زیر سماعت مقدمات،سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے اختتام پر بانی پی ٹی آئی کی فیملی میڈیا ٹاک کیےبغیر واپس روانہ ہو گئی۔
مزید پڑھیں :تحریک انصاف کے شناخت پریڈ پر بھیجے گئے 556 ملزمان کو جوڈیشل کردیاگیا