اہم خبریں

قومی اسمبلی میں حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب،وزیراعظم اراکین کو 26ویں آئینی ترمیم پر اعتماد میں لیں گے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )قومی اسمبلی میں حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف حکومتی اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔

اجلاس میں شرکت کے لئے تمام حکومتی جماعتوں کو دعوت دے دی گئی۔ وزیراعظم اراکین کو 26ویں آئینی ترمیم پر اعتماد میں لیں گے۔

وفاقی وزیرقانون آئینی ترمیم کے نکات سے اراکین کو آگاہ کریں گے۔

مزید پڑھیں :ہم آئین سازی کی طرف بڑھتےجارہےہیں،اتفاق رائےتقریباً ہوچکاہے،بلاول بھٹو

متعلقہ خبریں