دبئی(نیوز ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کو ترجیح دی، پاکستان کی پہلی وکٹ 13 رنز پر گری اور کپتان منیبہ علی سات رنز بنانے میں کامیاب رہیں۔
اس کے بعد صدف شمس 3، سدرہ امین 12، امیمہ سہیل 3 اور ندا ڈار 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔ ایسے میں عالیہ ریاض نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 26 رنز بنائے جبکہ ارم جاوید نے بھی 12 رنز بنائے۔پاکستان کی ٹیم آخری اوور میں 82 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اینابیل اور جارجیا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
83 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 36 رنز پر گری، بیتھ مونی 15 رنز بنا کر سعدیہ اقبال کا شکار بنیں۔اس کے بعد کپتان ایلیسا ہیلی اور ایلس پیری نے اچھی شراکت داری قائم کی، ٹیم کا اسکور 69 تک پہنچنے پر ایلیسا ہیلی ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئیں، ایلیسا اور ایشلے نے 11 اوورز میں صرف ایک وکٹ پر بقیہ اسکور مکمل کیا۔اس کامیابی کے بعد آسٹریلیا کے 6 پوائنٹس ہو گئے اور وہ سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ پاکستان کے دو پوائنٹس ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں آج بروزہفتہ 12اکتوبر 2024 سونے کی قیمت میں کمی یا اضافہ؟